06 فروری ، 2016
ویلنگٹن......آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کوچار وکٹوں سے شکست دےکرتین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 281 رنز بناکرمہمان آسٹریلیا کو282رنزکا ہدف دیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے 60 رنز کی انگز کھیلی۔
جواب میں آسٹریلیا نے ہدف تین اورز پہلے ہی حاصل کرلیا، آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر 98 اور مچل مارش 69 رنز بناکر نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیو زلینڈنے فتح حاصل کی تھی دوسرے میںآسٹریلیا نےسیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے،سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 8 فروری کو ہیملٹن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔