کھیل
06 فروری ، 2016

آئی پی ایل میںنیلامی، شین واٹسن سب سے مہنگے کھلاڑی

آئی پی ایل میںنیلامی، شین واٹسن سب سے مہنگے کھلاڑی

بنگلور......انڈین پریمیئر لیگ کے نویں ایڈیشن کی نیلامی کا پہلا مرحلہ بنگلور میں ہوا، آسٹریلیا کے شین واٹسن سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر ساڑھے نو کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ۔

اس سال آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 351 کرکٹرز کی نیلامی ہوگی، پہلے دن 132 کرکٹرز کو بولی کے لیے پیش کیا گیا، جس میں 29 کھلاڑی فروخت ہوئے، ان میں پندرہ غیرملکی بھی شامل تھے، پہلے مرحلے کی بولی میں آسٹریلیا کے شین واٹسن سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے ۔

اُنہیں رائل چیلنجرز بنگلور نےساڑھے نو کروڑ روپے میں خریدا ،پچھلی بار سب سے مہنگے فروخت ہونے والے کھلاڑی یوراج سنگھ کو اس بار سات کروڑ روپے ہی مل پائے، وہ اس بارسن رائزز حیدرآباد کی نمائندگی کریں گے،انگلینڈ کے کیون پیٹرسن پونے واریئرز کا حصہ بنے ہیں، اُنہیں فرنچائز نے ساڑھے تین کروڑ روپے میں خریدا۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور جارج بیلی، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کسی خریدار کو نہ بھاسکے،پچھلے سیزن میںساڑھے دس کروڑ روپے میں فروخت ہونے والے دنیش کارتک کو اس بار 2اعشاریہ 3 کروڑ روپے ہی مل پائے، انھیں گجرات لائنز نے خریدا۔

مزید خبریں :