کھیل
06 فروری ، 2016

پی ایس ایل:لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو 118رنز کا ہدف

پی ایس ایل:لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو 118رنز کا ہدف

دبئی......دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 118رنز کا ہدف دے دیا۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 117رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے ڈوائن براوو نے سب سے زیادہ 32رنز بنائے جبکہ کپتان اظہر علی نے 31، عمر اکمل نے 21، محمد رضوان نے 4رنز اسکور کیے، کرس گیل صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ حماد اعظم 18اور زوہیب خان 5رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کیمرون ڈیلپورٹ رن آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد اصغر نے دو، جنید خان، شاؤن ٹیٹ اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :