پاکستان
08 فروری ، 2016

ڈیفنس فیز 5کراچی کا ایک پلاٹ جعلسازوں کی ہتھے چڑھنے سے بچ گیا

ڈیفنس فیز 5کراچی کا ایک پلاٹ جعلسازوں کی ہتھے چڑھنے سے بچ گیا

کراچی ......کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5کا ایک پلاٹ جعل سازوں کی ہتھے چڑھنے سے بچ گیا،پہلے ایک جعلساز نے پلاٹ ہتھیانے کے لیے بیٹیوں کے فیملی ٹری پر نادرا اہل کاروں کی مدد سے ماں کا نام بدلوایا،شائستہ ہدیٰ کے نام کی اینٹری کرکے خاتون کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نادرا راولپنڈی سے بنوالیا ۔

مذکورہ جعلساز نے سندھ ہائی کورٹ کے وکیل کو ساتھ ملا کر ڈی ایچ اے کراچی سے پلاٹ کی فائل بھی حاصل کرلی،ایک اور جعلساز اشرف آغا نے لیاقت آباد کے ایک رکشہ ڈرائیور کو ساتھ ملا کر اپنا گیم کھیلا، رکشہ ڈرائیور عبدالحمید نے اپنی بیوی کے شناختی کارڈ پر اس کا نام شائستہ ہدیٰ کے نام سے تبدیل کرایا۔

دوسرا گروہ ڈی ایچ اے سے پلاٹ کی فائل لینے پہنچا تو ایف آئی اے کے کان کھڑے ہوگئے،مقدمے کا ڈراپ سین تین فروری کو اسپیشل جج سینٹرل محمد عظیم کی عدالت میں ہوا۔

ایف آئی اے کی درخواست پر اصل شائستہ ہدی امریکا سے پاکستان آکر عدالت میں پیش ہوئیں اور اصلی دستاویزات سامنے آنے پر 11ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔

مزید خبریں :