Time 26 مئی ، 2025
دنیا

ایران کیساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی، روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ

ایران کیساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی، روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بہت اچھی بات چیت رہی اور مذاکرات میں پیش رفت ہوئی۔

ٹرمپ نے کہا روسی صدر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں جس سے وہ ناخوش ہیں ۔ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ادھر سربراہ یورپی یونین نے امریکا سے تجارتی مذاکرات آگے بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ فون پر تجارتی معاہدے سے متعلق مثبت گفتگو ہوئی۔

امریکی صدر نے کہا یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں 9 جولائی تک توسیع کی ہے۔

واضح رہے جمعہ کو ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا روم میں پانچواں دور ختم ہوا۔

امریکی حکام کے مطابق فریقین نے آئندہ بھی ملاقات پراتفاق کیا ۔ امریکا اورایران کےدرمیان مذاکرات تعمیری رہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے،دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :