پاکستان
08 فروری ، 2016

پاکستان ریلوے کی نئی ایکسپریس ٹرین کا افتتاح

پاکستان ریلوے کی نئی ایکسپریس ٹرین کا افتتاح

کراچی.......پی آئی اے کا ہوائی سفر معطل ہوا تو زمینی سفر کی سہولتوں میں اضافہ ہوگیا، پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا گیا جس کا پہلا سفر کراچی سے لاہور تک جاری ہے۔

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث جہاز میں سفر مشکل ہواتو متبادل کے لیے پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے ایک شاندار اور سہولتوں سے آراستہ ٹرین کا اہتمام کرڈالا۔

ایک وقت میں 8 سو سے زائد مسافر سفر کررہے ہیں کراچی سے لاہور کا، بزنس ایکسپریس ٹرین کا پہلا سفر شاندار ہے مسافر کہتے ہیں ٹرین میں دستیاب آسائشیں اس سے پہلے نہیں دیکھیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق طیاروں کی ہڑتال کے باعث ریلوے کو روزانہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ روہے کا فائدہ ہورہاہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے جلد مزید دو ٹرینوں کا بھی افتتاح کرے گی۔

مزید خبریں :