03 جون ، 2012
ٹورنٹو …کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مصروف شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے ٹورنٹو کے معروف شاپنگ سینٹر کے فوڈ کورٹ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔حملہ اس قدر شدید تھا کہ وہاں موجود لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر عمارت خالی کروالی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔