10 فروری ، 2016
اسلام آباد......پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ علامہ طاہر اشرفی نے متفقہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان علما کونسل نے داعش کو خارجی قرار دیدیا، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں،مدارس پر حملے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف فکری اورنظریاتی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔
اعلامیہ میں اسلامی ممالک میں دہشت گردی اور بچیوں کو تعلیم سے روکنے کے فتوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، وزیر اعظم، آرمی چیف کے دورۂ سعودی عرب و ایران کا خیر مقدم کرتے ہیں۔