پاکستان
10 فروری ، 2016

تونسہ :گرلزکالج میں داخل ہونیوالے 2مسلح افراد گرفتار

تونسہ :گرلزکالج میں داخل ہونیوالے 2مسلح افراد گرفتار

تونسہ......تونسہ میں گورنمنٹ گرلزکالج کےاحاطےمیں داخل ہونے والے 2مسلح افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت خرم شہزاد اور سیفل خان کےنام سےہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے ملزمان کو کالج کی دیوار پھلانگتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی،گرفتاری کےوقت ملزمان نے مزاحمت نہیں کی،ملزمان سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جس وقت ملزمان گرلزکالج میں داخل ہوئےاس وقت کالج خالی تھا،کالج کے دو پرائیوٹ گارڈ مین گیٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے،ملزمان کےزیراستعمال گاڑی کوئٹہ نمبرکی ہے،گاڑی میں گرین نمبرپلیٹ نصب ہے جس پر منسٹر لکھا ہے،ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :