10 فروری ، 2016
لاہور......لاہور میں متحدہ اپوزیشن نے اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیر اعلیٰ تک احتجاجی مارچ کیا۔ اپوزیشن کا کہناتھاکہ وہ متاثرین کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق نے اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف آواز بلند کی اور پھر ایوانِ وزیر اعلیٰ تک احتجاجی مارچ کیا۔ اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ مستر د کرتے ہیں ،ایوان کو بتایا جائے کہ چینی بینکوں سے اورنج ٹرین منصوبے کیلئے کن شرائط پر قرضہ لیا گیا ہے۔
اپوزیشن کا یہ بھی کہناتھاکہ دیگر علاقوں اورشعبوں کے فنڈز اورنج منصوبے میں لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ مال روڈ پر ارکان اسمبلی کے مارچ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔