03 جون ، 2012
چنیوٹ …چنیوٹ میں بھائیوں سے جھگڑے کا بدلہ رشتے داروں نے بہن سے لیا۔بہن کو آگ لگاڈالی ، جس سے اس کاچہرہ ، بازو اور جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا۔تھانا رجوعہ کے نواحی گاوٴں 132 دھمرایا میں رشے داروں نے خاتون کو آگ لگادی ،خاتون نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ آگ لگانے والے 4افراد اس کے رشتے دار ہیں اور اُن کا چند روز قبل اس کے بھائیوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو تھا۔ آج ملزمان نے اسے اغوا کیا اور حویلی میں لے گئے۔ جہاں تین افراد نے اسے پکڑااور ایک نے اسے آگ لگادی۔ شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے۔ جبکہ شور کی آواز سننے پر اہل محلہ نے آگ بجھائی اور اسے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے خاتون کا چہرہ ، بازو ااور جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا۔خاتون کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔