Time 18 مئی ، 2025
پاکستان

کراچی: اورنگی ٹاؤن ری ہیب سینٹر سے منشیات کے عادی افراد فرار ہوگئے

کراچی: اورنگی ٹاؤن ری ہیب سینٹر سے منشیات کے عادی افراد فرار ہوگئے
فوٹو: اسکرین گریب 

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ری ہیب سینٹر سے 10سے زائد منشیات کے عادی افراد فرار ہو گئے۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قائم منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے ادارے (ری ہیب سینٹر)  سے 10سے زائد منشیات کے عادی افرادفرارہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا بتانا ہے کہ منشیات کے عادی افراد دیواریں اور چھتیں پھلانگ کربھاگے ہیں۔

دوسری جانب واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ری ہیب سینٹر میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کیا اور ان کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد سینٹر سے فرار ہوکر گھروں میں گھستے ہیں۔ 

مزید خبریں :