دنیا
29 جنوری ، 2012

قطر:امریکا طالبان مذاکرات کوپاکستانی حمایت حاصل ہے،سابق طالبان وزیر

قطر:امریکا طالبان مذاکرات کوپاکستانی حمایت حاصل ہے،سابق طالبان وزیر

دوحا…امریکی اخبارکے مطابق طالبان مذاکرات کاروں نے قطر میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ سابق طالبان وزیر کا دعویٰ ہے کہ بات چیت میں پاکستان کی مدد اورحمایت حاصل ہے۔طالبان دور کے سابق وزیر اور افغان امن کونسل کے موجودہ رکن مولوی قلم الدین نے ایک امریکی اخبار سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ طالبان کے 4 سے 8 نمائندے اپنا دفتر قائم کرنے پاکستان کے راستے قطر گئے ہیں۔ قطر میں امریکی حکام نے طالبان کے مذاکرات کاروں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں، جس میں اعتماد سازی، گوانتاناموبے سے طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ طالبان رہنماوٴں کے نام نیٹوممالک کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے نکالنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ مولوی قلم الدین نے واضح کیاکہ یہ امن مذاکرات نہیں ہیں۔۔انھوں نے مزیدکہا کہ مذاکرات کی پاکستان حمایت کررہا ہے۔ اگر پاکستان مدد نہ کرتا تو طالبان رہ نماوٴں کو قطر میں ہی گرفتار کرلیا جاتا، جیسا کہ 2010 میں افغان حکومت سے مذاکرات کرنے والے ملابرادر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید خبریں :