14 فروری ، 2016
پشاور ......پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر نادرا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین حکومت اور نادرا کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نادرا پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے اور ان کے رجسٹریشن کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نادرا کے حکام اور ذمہ داران کو پابند کیا جائے کہ وہ پشتونوں کے رجسٹریشن کے مسائل کو فوری حل کریں۔