پاکستان
14 فروری ، 2016

سندھ میں داعش کا وجود نہیں،فورسز ہائی الرٹ ہیں،وزیراعلیٰ

سندھ میں داعش کا وجود نہیں،فورسز ہائی الرٹ ہیں،وزیراعلیٰ

خیرپور......وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں داعش کا کوئی وجود نہیں،ہماری فورسز ہائی الرٹ ہیں۔

یہ بات انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس میں اکیڈمک بلاک آڈیٹوریم اور مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہکراچی سمیت سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے ، پاک فوج ، رینجرز اور سندھ پولیس نے صوبے میں امن و امان کی بحالی میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیا تی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد مقامی حکومتوں کو مطلوبہ اختیارات مل جائیں گے۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ پرائمری تعلیم کی ترقی پر ہماری خصوصی توجہ ہے، پرائمری اساتذہ بچوں کو پڑھانے کا حق ادا کریں، خیرپور کو ایجوکیشن سٹی بنا یا ہے، مزید تعلیمی ادارے قائم کریں گے۔

مزید خبریں :