پاکستان
14 فروری ، 2016

نائن زیرو پر ویلنٹائن ڈے کی تقریب،آرمی چیف کو بھی مبارکباد

نائن زیرو پر ویلنٹائن ڈے کی تقریب،آرمی چیف کو بھی مبارکباد

کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ دن محبت بانٹنے کا دن ہے، چیف آف آرمی اسٹاف کو بھی ویلنٹائن کہیں گے اور ڈی جی رینجرز کے لئے بھی گلدستہ عزیز آباد سے روانہ کیا جائے گا۔

نائن زیرو پر ہونے والی تقریب کا آغاز ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اخترنے ارشد دہرا کو پھول دے کر کیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے اہلیان وطن کو ویلنٹائن کی مبارکباد دی۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا پیغام انسانیت ہے، ہم محبت بانٹنے اور محبت دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن کا پیغام یہ ہے ہمیں اپنی معاشرت اور سیاست سے نفرت کا لفظ ختم کرنا چاہئے، آج تمام اہلیان پاکستان اور قائد محمد علی جناح کے پاکستان کو ہیپی ویلنٹائنز ڈے کہتے ہیں، آج کے دن عوام سے محبت کریں اور علم اور آگاہی سے محبت کریں۔

مزید خبریں :