پاکستان
14 فروری ، 2016

چین پاکستان سے کنفیوشس اصول میں ڈیل کررہا ہے،پروفیسر رفیق اختر

چین پاکستان سے کنفیوشس اصول میں ڈیل کررہا ہے،پروفیسر رفیق اختر

گوجرخان ......پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا ہے کہ چین پاکستان سے کنفیوشس کے اصول کے تحت ڈیل کر رہا ہے، کنفیوشس نے کہا تھا کہ اگرتم خود امن سے رہنا چاہتے ہو تو اپنے پڑوسی کے امن کا خیال رکھو۔

گوجرخان میں ’تصوف، حقیقت اور تصور‘ کے موضوع پر سالانہ خطاب میں انہوں نے کہا کہ چینی 7 ہزار سال سے اپنی سرحدوں سے باہر نہیں نکلے، ان کے نکلنے کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی چاہے بکری کے بچے میں ہو یا قلوپطرہ کے جسم میں خوبصورت ہے، طبعی علوم کی ترقی روح کی تسکین کا باعث نہیں بن سکتی، جسے خدا کو جاننا ہو وہ پہلے اپنے نفس کو پہچانے، انسان کے ذہن پر زمان ومکان کی کوئی قید نہیں۔

پروفیسر احمد رفیق اختر نے ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام ابن آدم خطا کار ہیں، لیکن بہترین وہ ہے جو توبہ کرتا ہے۔

تقریب میں فریال تالپور، شہلارضا، سابق آئی بی چیف شعیب سڈل سمیت سیاستدانوں، بیوروکریٹس، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں :