دنیا
04 جون ، 2012

اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد ابراہیمی میں اذان پر پابندی عائد کردی

اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد ابراہیمی میں اذان پر پابندی عائد کردی

رملہ…اسرائیلی انتظامیہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقے الخلیل میں قائم مسجد ابراہیمی میں اذان پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی۔ الخلیل میں ڈائریکٹر اسلامی اوقات زیدالجابری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام اب تک 52 بار مسجد الخلیل میں اذان پر پابندی عائد کرچکے ہیں جس کا جواز یہ بتایا جاتا ہے کہ اذان کی آواز اس علاقے میں آنے والے یہودیوں کے لئے تکلیف دہ ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکام اور یہودی آباد کار اس مسجد کو نقصان پہنچانے کی متعدد بار کوششیں کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :