04 جون ، 2012
بیجنگ…چین کے مشرقی صوبے جیانگ سوکی ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا جانے کے نتیجہ میں11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ شین یانگ ہائیکو ایکسپریس وے پر شدید دھند کے باعث صبح کے وقت 5بجکر 20 منٹ پر پیش آیا حادثے کے نتیجہ میں 19 گاڑیاں تباہ ہوگئیں جن میں سے ایک گاڑی میں لدے فیول کی بڑی مقدار سڑک پر بہہ گئی چینی حکام کا کہنا ہے کہ فیول سے ماحول کو کوئی خاص خطرہ لاحق نہیں ۔ حکام کے مطابق حادثے کے تقریباً 12 گھنٹے بعد ایکسپریس وے پر ٹریفک بحال کردی گئی۔