پاکستان
04 جون ، 2012

دہری شہریت کیس، 14مزید اراکین کے خلاف درخواست دائر

دہری شہریت کیس، 14مزید اراکین کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں پارلیمینٹیرینز کی دوہری شہریت کے کیس میں مزید 14 ارکان پارلیمنٹ اور ممبران صوبائی اسمبلی پر دوہری شہریت رکھنے کے الزام کی درخواست پیش کردی گئی ہے۔راول پنڈی بار کے سابق صدر وحید انجم نے دوہری شہریت کے مقدمہ کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے بنچ کو ایک درخواست پیش کی ، اس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور ایم کیوایم کے 14 ارکان پارلیمنٹ اور ارکان صوبائی اسمبلی کے پاس دہری شہریت ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عدالت نے اس درخواست کو رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ درخواست کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر ڈاکٹرحفیظ شیخ، ایم این اے آمنہ بٹر امریکی شہری ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابربلوچ دہری شہریت رکھتے ہیں، مسلم لیگ نون کے خواجہ آصف کینیڈین شہری ہیں، ایم این اے انوشے رحمن بھی دہری شہریت رکھتی ہیں، ایم کیوایم کے فرحت محمدخان امریکی شہری ہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ نون کے ارکان پنجاب اسمبلی ندیم خادم، وسیم قادر، اشرف چوہان، محمد اخلاق کے غیرملکی شہری ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی احمدعلی شاہ، ایم کیوایم کی ایم پی اے نادیہ گبول، پی پی کے ایم پی اے طارق الانہ کے بھی غیرملکی شہری ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :