دنیا
16 فروری ، 2016

نیویارک: چینی نیوائیر کی آمدپرچائنا ٹائون میں سالانہ پریڈ

نیویارک: چینی نیوائیر کی آمدپرچائنا ٹائون میں  سالانہ پریڈ

نیویارک ......دنیا بھر کے کئی ممالک میں چینی کلینڈر کے مطابق نئے سال جسے ائیر آف دی منکی(بندر) بھی کہا جارہا ہے ،کی آمدکے سلسلے میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی ریاست نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں چینی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک رنگ برنگی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔رواں برس اس پریڈ میں سینکڑوں پرفامرز کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نیویارک کے چائنا ٹاؤن میں ہونے والی اس پریڈ میں جہاں سینکڑوں چینی باشندوں نے شرکت کی، وہیں مقامی افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے لائن وڈریگن ڈانس کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اوروہیں منفرد فلوٹس کے ذریعے چینی ثقافت کو دلچسپ رنگوں سے نمایاں کیاگیا۔

مزید خبریں :