پاکستان
04 جون ، 2012

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدرحمان ملک کومشیرداخلہ بنانے کا امکان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدرحمان ملک کومشیرداخلہ بنانے کا امکان

اسلام آباد…سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدرحمان ملک کومشیرداخلہ بنانے کا امکان ہے ، ،سپریم کورٹ نیوزیرداخلہ رحمان ملک کی سینیٹ رکنیت معطل کر دی جس کے بعد ان کی وزارت بھی ختم ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے معاملات اہم نوعیت کے ہیں جس پر رحمان ملک کومشیرداخلہ کی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق رحمان ملک نے برطانوی محکمہ داخلہ کوبدھ کوبرطانوی شہریت چھوڑنے کی درخواست دی،برطانوی محکمہ داخلہ نے رحمان ملک کی درخواست قبول کرلی،برطانوی محکمہ داخلہ نے رحمان ملک کی درخواست پرفوری کارروائی کی تھی۔

مزید خبریں :