04 جون ، 2012
برسلز … سیکریٹری جنرل نیٹو آندریس راسموسین نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق پاکستان سے کوئی معاہدہ طے نہیں پایا، خواہش ہے کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی جلد بحال کی جائے۔ سیکریٹری جنرل نیٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں، متبادل راستوں کیلئے تاجکستان، ازبکستان، کرغیزستان سے معاہدے کرلئے ہیں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی جلد بحال کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق پاکستان سے کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔