04 جون ، 2012
رحیم یار خان … رحیم یار خان میں شادی سے انکار کرنے پر بھائیوں، دادا اور دادی نے 7 ویں جماعت کی طالبہ کا سرمونڈھ دیا۔ پولیس کے مطابق رحیم یار خان کی 7 ویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ والد کے انتقال کے بعد اپنی نانی کے گھر قذافی کالونی میں رہتی تھی جسے ایک ماہ قبل بھائی دادا کے ساتھ مل کر زبردستی شادی کیلئے پنو عاقل لے گئے تھے جس پر لڑکی نے شادی سے انکار کردیا، لڑکی کے انکار پر بھائیوں ، دادا اور دادی نے 15 سالہ لڑکی کا سر مونڈھ دیا۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے بعد دادا بھائیوں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے ، ایک ماہ قبل بھائی اور دادا زبردستی شادی کے لئے پنو عاقل لے کر گئے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ نانی اور ماموں کی مدد سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔