20 فروری ، 2016
کمپالا......یوگنڈا کے صدارتی انتخابات میں صدر یوویری موسووینی آئندہ پانچ برسوں کے لئے پھر صدر منتخب ہوگئے ہیں وہ گزشتہ تیس سالوں سے منصب صدارت پر برجمان ہے۔
یوگنڈا الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں صدر یوویری موسیوینی نے ساٹھ فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ بہتر سالہ موسیوینی جنوری 1986 سے یوگنڈا کے صدر ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے انکی موجودگی میں ہونے والے صدارتی وپارلیمانی انتخابات کو غیر شفاف قرار دے دیا تھا جس پر پولیس نے اپوزیشن رہنما کیزا بیسگیے کو ان کے دفتر سے حراست میں لیکر گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔