Time 27 مئی ، 2025
دنیا

پی اے ایف کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنیکا دعویٰ غلط ہے: بھارتی انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کا بیان

پی اے ایف کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنیکا دعویٰ غلط ہے: بھارتی انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کا بیان
بھارتی حکومت ہر کام کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتی ہے اور موجودہ صورت حال میں بھارت واضح طور پر ہار رہا ہے: اجے ساہنی__فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے بھارتی دعوؤں کی تردید کردی۔

ایک بیان میں اجے ساہنی نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط ہے کیونکہ نقصان 20 فیصد سے بہت کم ہے۔

انہوں نے بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت میں عسکری معاملات میں سمجھنے والا کوئی بھی نہیں۔ 

اجے ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ہر کام کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتی ہے اور موجودہ صورت حال میں بھارت واضح طور پر ہار رہا ہے۔


مزید خبریں :