27 مئی ، 2025
نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے اس کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پاک بھارتی کشیدگی پر کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔
راہول گاندھی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سوالات پوچھتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے خلاف کسی ملک نے ساتھ کیوں نہیں دیا؟
کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ کیا وزیر خارجہ بتائیں گے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دونوں ممالک کے درمیان ’ثالثی‘ کرنے کے لیے کس نے کہا تھا؟