21 فروری ، 2016
پشاور......پاکستان سپر لیگ کے ڈو اور ڈائی مقابلے میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے خودفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیت کر شاہد آفریدی نے کہا کہ ہدف کا تعاقب آسان لگ رہا اسی لئے پہلے بولنگ کو ترجیح دی ہے،جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ وکٹ اچھی ہے ززیادہ سے زیادہ اسکور کر نے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی مقابلوں میں پشاور زلمی اوراسلام آبادیونائیٹڈ کے مابین دو مقابلے ہوچکے ہیں اور دونوں ہی مقابلوں میں پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دے چکی ہے،تاہم آج کے میچ کی فاتح ٹیم منگل کوکھیلے جانے والے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے مقابلہ کرے گی۔
پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر اپنے ناظرین کیلئے دبئی سے براہ راست نشر کرے گا۔