22 فروری ، 2016
اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں بلکہ سنگین جرم ہے ، غیرت کے نام پر قتل کے قابل نفرت اقدام کو روکنے کے لیے جو ہو سکا کریں گے۔
ایوارڈ یافتہ فلمسازشرمین عبید چنائے کی نئی ڈاکیومینٹری فلم’’ اے گرل ان دا ریور، دا پرائس آف فارگیونیس‘‘کی اسکریننگ کی گئی ۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نےکہا کہ غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں بلکہ سنگین جرم ہے، حکومت معاشرے میں خواتین کو حقوق دینے کےلیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،غیرت کے نام پر قتل کا موضوع اجاگرکرنے پر شرمین عبید کو سراہتے ہیں۔
اس سے پہلے شرمین عبید چنائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اسے روکنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔