Time 30 مئی ، 2025
پاکستان

وزارت ریلوے نے ریکارڈ 17 ہزار سے زائد اسامیاں ختم کر دیں

وزارت ریلوے نے ریکارڈ 17 ہزار سے زائد اسامیاں ختم کر دیں
حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت کسی بھی وزارت کی جانب سے ختم کی گئی اسامیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آ باد: رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے نے مختلف شعبوں کی 17017 اسامیاں ختم (Abolish) کردیں۔

حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت کسی بھی وزارت کی جانب سے ختم کی گئی اسامیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

وزارت ریلوے نے شعبہ میکینکل کی 6818، الیکٹریکل کی 1205، انفراسٹرکچر (سول) کی 3295، سگنل کی 504، کمرشل کی 1967، نان آپریشنل کی 1359 اور ایڈمنسٹریشن کی 1923 آسامیاں ختم کر دی ہیں۔

وزات ریلوے نے حال ہی میں ایم مراسلہ کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس فیصلہ سے آگاہ کیا ہے۔

مزید خبریں :