Time 30 مئی ، 2025
پاکستان

اگلا معرکہ حق معرکہ کشمیر ہوگا: گورنر سندھ

اگلا معرکہ حق معرکہ کشمیر ہوگا: گورنر سندھ
پاکستان عظیم قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا، ہم نے آزادی کی قدر نہیں کی، ہمیں اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے: کامران ٹیسوری__فوٹو: فائل

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگلا معرکہ حق معرکہ کشمیر ہوگا۔

کراچی میں عقیدہ اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سپہ سالار نے 10 مئی کو ملک کی سمت کا تعین کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا، ہم نے آزادی کی قدر نہیں کی، ہمیں اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم اس لیے پیچھے ہیں ہم نے قرآن مجید پر عمل نہیں کیا، آج کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھرمیں مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ دعوے تو کوئی اور کرتا تھا کہ گورنر ہاؤس میں یونیورسٹی بنائیں گے، آج 50 ہزار بچے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کررہے ہیں، آئی ٹی کورس کے لیے حکومت سےایک روپیہ نہیں لیا۔

مزید خبریں :