05 جون ، 2012
پشاور… مہمند ایجنسی میں افغان سرحدی چیک پوسٹ سلالہ پر سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں بیس شدت پسند ہلاک اور ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی میں افغان سرحد سے ملحقہ واقع سلالہ چیک پوسٹ پر ، شدت پسندوں نے رات گئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں بیس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں چار سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ حملے کے بعد مہمند ایجنسی کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔