پاکستان
05 جون ، 2012

شکیل آفریدی کی سزا کے متعلق پاکستان سے وضاحت کا انتظار ہے،امریکا

 شکیل آفریدی کی سزا کے متعلق پاکستان سے وضاحت کا انتظار ہے،امریکا

واشنگٹن…ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونرنے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے متعلق حکومت پاکستان کی وضاحت ابھی نہیں ملی ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفننگ کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مفادات مشترک ہیں۔امریکا نے پاکستان سے مل کر شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔نیٹو سپلائی کی بحالی کیلیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی ڈپٹی سیکریٹری خارجہ نے نیٹو سپلائی کے معاملے پر پاکستانی وزیرخزانہ سے بات کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے متعلق حکومت پاکستان کی وضاحت ابھی نہیں ملی ہے۔پاکستان میں ڈرون حملوں میں القاعدہ رہ نما ابو یحییٰ الِلبی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

مزید خبریں :