05 جون ، 2012
نئی دہلی… امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا آج بھارت پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بھارتی حکام سے اہم اسٹریٹجک اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی حکام کے مطابق توقع ہے کہ دو روزہ دورے میں امریکی وزیر دفاع بھارت سے دفاعی تعلقات بڑھانے ،افغانستان میں نیٹو کی کوششوں اور علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی اور فوجی قوت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ لیون پنیٹا آج وزیر اعظم من موہن سنگھ اور قومی سلامتی کے مشیرشیو شنکر مینن سے ملاقات کریں گے۔ لیون پنیٹا کا بھارت کا دورہ ایشیا کے نو روزہ دورے کا حصہ ہے ،جس میں وہ ویتنام بھی گئے۔