23 فروری ، 2016
کراچی ......رینجرز نے کراچی میں ضیاالدین اسپتال پر چھاپے اور ملازمین کے بارے میں پوچھ گچھ کے بارے میں نشر ہونے والی خبر کی تردید کردی ہے۔
دوسری جانب اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکار نے اسپتال کے باہر کھڑے ہوکر ملازم کو فون کرکے باہر بلایا اور دیگر ملازمین کے بارے میں معلومات لیں، جس کے بعد ملازم کو چھوڑدیا گیا۔
ترجمان رینجرز نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ضیاالدین اسپتال میں چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔
دوسری جانب ان اویس جمال نےمیڈیا سےگفتگو میں بتایا آج 2 بجے کے قریب سادہ لباس اہلکار نے اسپتال کے باہر کھڑے ہوکر ملازم کو فون کرکے باہر بلایا اور دیگر ملازمین کے بارے میں معلومات لیں،معلومات لینے کےبعد ملازم کو چھوڑدیا گیا،کل شام 7بجے اور آج صبح پونے11 بجے اسی قسم کے واقعات رونما ہوئے۔