23 فروری ، 2016
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ حکومت عوام کو آلو ہی تو دے رہی ہے،ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔
وزیراعظم کی زبانی آلو پانچ روپے کلو کا قصہ ختم ہونے کو نہیں آرہا ،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران آلو کی بات چھڑی توشاہ محمود قریشی نے ہنستے ہوئے کہا کہ عوام کو آلو ہی تو ملے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہناتھا کہ حکومت نے کسانوں کے مطالبات پر کان نہ دھرے تو تحریک انصاف کسان کے ساتھ کھڑی ہو گی،حکومت ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کسانوں نے کسان پیکیج کو فراڈ کہہ دیا ہے، اسلام آباد میں کسانوں کی تنظیمیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گی ، حکومت کسانوں کےمطالبات پرکان دھرے ۔