پاکستان
23 فروری ، 2016

جی ایس ٹی کے خلاف کیبل آپریٹروں کا احتجاج

جی ایس ٹی کے خلاف کیبل آپریٹروں کا احتجاج

لاہور ......کیبل آپریٹرز نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے جی ایس ٹی کے خلاف لاہور میں 25 فروری شام 7 بجے سے 10 بجے تک نشریات بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،پی ٹی وی کے سوا تمام چینلز کی نشریات بند کی جائیں گے۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کیپٹن ریٹائرڈ جبار اور ملک فرقان نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نشریات کی بندش کا اعلان کیا ،دونوں رہنماوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ کیبل آپریٹرز کے مسئلےکا فوری حل نکالیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس کیخلاف 7 روز تک احتجاج جاری رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے مذاکرات نہ کیے تو 7 روز بعد نشریات مکمل طورپر بند کردیں گے، کسی حکومتی ادارے نے کوئی ہیڈ اینڈ بند کیا تو بھی لاہورمیں تمام چینلز مکمل بند کردیں گے۔

ملک فرقان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل گوجرانوالہ اور سرگودہا میں بھی سسٹم بند کیے گئے تاہم وزیراعلی ٰ کی مداخلت پر معاملہ ٹھیک ہوگیا ، لاہور میں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 5 سسٹم بند کردیئےہیں اور چھاپے بھی جا رہے ہیں، چیئرمین پیمرا ابصار عالم ہمارے ساتھ ہیں، اور پیمرا قوانین کے تحت ہیڈ اینڈز بند نہیں کئے جا سکتے۔

مزید خبریں :