پاکستان
23 فروری ، 2016

زرداری کا بیان دراصل معافی نامہ ہے، صالح ظافر

زرداری کا بیان دراصل معافی نامہ ہے، صالح ظافر

اسلام آباد......سینئر صحافی اورسیاسی تجزیہ کار صالح ظافرنے کہا ہے کہزرداری کا بیان در اصل معافی نامہ ہے،پیپلز پارٹی سمجھ گئی ہےکہ وہ فوج کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نہیں،شہزاد چودھری کہتے ہیں کہ آصف زرداری نے توسیع کے معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش کی ۔

پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے توسیع نہ لینے بیان کو قبل از وقت قرار دینے پر کالم نگار حسن نثار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بھونڈے طریقے سے خوشامد کی ہےجبکہ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ اگر پی پی محاذ آرائی ختم کرنا چاہتی ہے تو اسکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ آصف زرداری موقع غنیمت جان کر فوج کے ساتھ اپنے معاملات بہتری کی طرف ڈالنا چاہتے ہیں۔سینئر تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اشارہ دے دیا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان تعلقات خراب ہوتے ہیں تو پیپلز پارٹی کس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

سینئر تجزیہ کاروں نے آصف زرداری کے بیان پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا،صالح ظافرکے مطابق زرداری کا بیان معافی نامہ ہے،شہزاد چودھری نے کہا کہ آصف زرداری نے توسیع کا معاملہ متنازع بنانے کی کوشش کی،حسن نثار کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے بھونڈے طریقے سے خوشامد کی، اور حامد میر نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی محاذ آرائی ختم کرنا چاہتی ہے تو اسکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

سینئر تجزیہ کار شہزاد چوہدری بولے کہ آصف زرداری نے اپنے بیان سے جنرل راحیل شریف کے توسیع نہ لینے کے بیان کو موضوع بحث بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ تنازع پیدا ہو۔

حسن نثار نے آصف زرداری کے بیان کو بھونڈی خوش آمد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چاندی کا ورق ہی لگادیتے، حامد میر نے کہا کہ سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :