دنیا
05 جون ، 2012

بھارت میں پراسرار بخار سے19بچے ہلاک

بھارت میں پراسرار بخار سے19بچے ہلاک

پٹنا… بھارت کی ریاست بہارمیں پراسرار بخار سے 19بچے ہلاک اور16اسپتال میں داخل کردئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بہار کے اضلاع گیا اور مظفر پور میں گزشتہ کچھ دنوں سے پر اسرار بخار پھیلا ہوا ہے،،ضلع گیا کے اسپتالوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 8ہے جبکہ 6بچے اسپتال میں داخل ہیں۔ مظفر پور میں 11بچے اس بخار کا شکار ہوکر چل بسے جبکہ 10بچے ابھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ سال بھی پر اسرار بخار سے ایک سو بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :