05 جون ، 2012
کراچی… سندھ ،پنجاب اور بلوچستان بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں، بدین میں آج بھی تیز طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں اور نصیر آباد میں لوگوں نے گرمی بھگانے کے لئے نہروں کا رخ کرلیا ہے۔ سندھ میں موسم شدید گرم ہے، بدین میں آج بھی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا، ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں نے کشتیاں سمندر کنارے کھڑی کردی ہیں۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے سے پیٹ کے امراض پھیل رہے ہیں۔ بلوچستان میں جعفرآباد، نصیرآباد، سبی اور بولان گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گرمی بھگانے کے لئے لوگ نہروں کا رخ کررہے ہیں۔ پنجاب میں بھی گرمی اپنے عروج پر ہے جس کی وجہ سے دن میں بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا رہتا ہے۔