دنیا
05 جون ، 2012

یورپی یونین بغیرویزا سفر ی سہولت یقینی بنانے پر توجہ دیں ،روس

ماسکو…روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یورپی یونین کے رہنماوٴں پر زور دیاہے کہ وہ ویزا کے بغیر سفر کی سہولت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں ۔وہ روس کے اہم کاروباری شہر سینٹ پیٹرز برگ میں روس اور یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں شام کی صورت حال اور روس اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی روابط کو خاصی اہمیت حاصل رہی ۔ روسی صدر نے یونین کو تجویز پیش کی کہ وہ سابقہ سوویت ریاستوں کے ساتھ اقتصادی تعاون کے معاملے کو بھی آگے بڑھائیں۔ یورپی یونین کے ساتھ سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتن چین کے سرکاری دورہ پر روانہ ہوگئے ۔ اس دورے کے دوران وہ علاقائی سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں ایرانی اور افغان صدور سے ان کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مزید خبریں :