05 جون ، 2012
صنعا…جنوبی یمن میں فوجی بیرکوں کے باہر خود کش حملے میں قبائلی لشکر کے چار ارکان ہلاک ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ وسطی شہر شقراء سے قریب پچاس کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔ وزارت دفاع کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری اپنی گاڑی بیرکوں کے قریب قائم حفاظتی مقام سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔حکام نے بتایا کہ ایک اور خود کش بمبار نے بھی اسی علاقے میں فوج کی ایک چوکی کے نزدیک خود کو اُڑا لیا جس کے نتیجے میں صرف حملہ آور کی ہلاکت ہوئی۔