پاکستان
05 جون ، 2012

رحمان ملک وزیر اعظم کے مشیر داخلہ مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

رحمان ملک وزیر اعظم کے مشیر داخلہ مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد…رحمان ملک کو وزیراعظم کا مشیربرائے داخلہ مقرر ہو گئے ہیں،انہیں مشیر داخلہ بنائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔مشیرداخلہ کانوٹی فکیشن کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کیاگیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روزسپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں رحمان ملک کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی تھی جس کے بعد رحمان ملک وزارت داخلہ کے لئے خودبخود نااہل ہوگئے تھے، انہیں مشیر داخلہ بنائے جانے کا امکان تھا۔

مزید خبریں :