28 فروری ، 2016
کراچی ......ساکنان شہر کراچی کے روح رواں اظہر عباس ہاشمی گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے، ان کی نمازے جنازہ ڈیفنس کی مسجد سلطان میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپر خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں مرحوم کے دوست احباب اور رشتہ داروں سمیت شہر کی معروف عملی و ادبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔
اظہر عباس ہاشمی کا شمار ملک کی معروف ادبی اور سماجی شخصیات میں ہوتا تھا،محروم نے اہلیہ اور 5 بچوں سمیت اردو ادب اور ساکنان شہر کراچی کے ہزاروں چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑا ۔
انہوں نے کراچی میں عالمی مشاعروں کی بنیاد رکھی اور دنیا بھر میں اردو زبان کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔