پاکستان
28 فروری ، 2016

کراچی: مہران ٹاون میں گودام میں آتشزدگی، ٹرک جل کر خاکستر

کراچی: مہران ٹاون میں گودام میں آتشزدگی، ٹرک جل کر خاکستر

کراچی ......کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں گودام میں آگ لگنے کے باعث ایک ٹرک جل کر خاکستر ہوگیا۔

کورنگی مہران ٹاؤن میں پلاسٹک اور ردی کے گودام میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے گودام سمیت ساتھ کھڑے ٹرک کو بھی اپنی لپٹ میں لے لیا اور گودام میں رکھا سارا سامان اور ٹرک جل کر خاکستر ہوگئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے2 گاڑیاں روانہ کی گئی تھی مگر دونوں گاڑیاں وقت پر نہ پہنچیں اور آگ خود ہی بجھ گئی۔

مزید خبریں :