پاکستان
28 فروری ، 2016

سندھ میں اربوں کی کرپشن پرعدلیہ اور پارلیمنٹ کہاں ہیں، ایاز پلیجو

سندھ میں اربوں کی کرپشن پرعدلیہ اور پارلیمنٹ کہاں ہیں، ایاز پلیجو

حیدرآباد ......قومی عوامی تحریک کے سربراہ اور جی ڈی اے الائنس کے ترجمان ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے عدلیہ اور پارلیمنٹ کہاں ہے ، دوسرے صوبے ترقی کررہے ہیں سندھ کاوزیراعلی شاہراہوں میں سفر پر کمر کی تکلیف کی شکایتیں کررہے ہیں ۔

پلیجو ہاوس حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہسندھ کے عوام کرپٹ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، سندھ میں8برس کے دوران4 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، عدلیہ اور پارلیمنٹ کہاں ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے کرپشن کی انتہا کردی ہے، ہر سال 5 سو ارب روپے کی کرپشن کی جارہی ہے،مردم شماری ملک کی ضرورت ہے ، صحیح مردم شماری کی جائے تاکہ صحیح منصوبہ بندی ہو۔

ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ 26 مارچ سے حیدرآباد سے سندھ میں کرپشن کے خلاف عوامی رابط مہم شروع کی جارہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ گرینڈ الائنس کا ساتھ دیں

ایاز لطیف کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ وفاقی حکومت سے شاہراہوں پر سفر کرنے سے کمر میں تکلیف کی شکایت کررہے ہیں ۔

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ 8 برسوں کے دوران پیپلزپارٹی نے سندھ میں 4 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی،عوام کرپٹ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا ساتھ دیں۔

مزید خبریں :