28 فروری ، 2016
کراچی .....فکس اٹ مہم کے روح رواں عالمگیر خان نے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا،انہوں نے ساتھیوں سمیت کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے اپنی مہم شروع کی ہے۔
عالمگیرخان نے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں کی دیواروں کو صاف کیا اور کچرا اٹھایا جارہا ہے۔
چند روز قبل فکس اٹ مہم کے بانی کو وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر کچرا پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ،گزشتہ روز عالمگیر خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے درخواست ضمانت پر رہا کیا تھا ۔