دنیا
28 فروری ، 2016

افریقی یونین کی قیام امن کی کوششیں لائق تحسین ہیں،ایچ آر ڈبلیو

افریقی یونین کی قیام امن کی کوششیں لائق تحسین ہیں،ایچ آر ڈبلیو

لندن.........انسانی حقوق کے سرکردہ کارکنان نے کہا ہے کہ برونڈی میں معائنہ کاروں کی تعیناتی سے اس افریقی ملک میں قیام امن کی کوششوں کو کامیابی ملے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہی برونڈی کے صدر نے ملک میں انسانی حقوق کے سو معائنہ کاروں کے علاوہ سو فوجی مانیٹرز بھی تعینات کیے جانے پر رضا مندی ظاہر کر دی تھی۔ افریقی یونین نے کہا ہے کہ یوگنڈا کے صدر برونڈی میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین تنازعات حل کرانے میں ثالثی کریں گے۔

برونڈی میں گزشتہ برس جولائی سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں اب تک کم ازکم چار سو افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :