پاکستان
28 فروری ، 2016

کراچی میں آج بھی درجہ حرارت 36سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

کراچی میں آج بھی درجہ حرارت 36سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

کراچی ......کراچی میں درجہ حرارت پھر 36سینٹی گریڈ تک پہنچا تو عوام نے ساحل کا رخ کیا ،شہر میں آج بھی سورج آگ برساتا رہا ،گرمی دور کرنے کیلئے عوام ساحل پر پانی کی لہروں میں خود کو بھگوتے رہے ۔

بچے، بڑے سب پریشان ہیں کہ کراچی میں فروری میں جون جیسی گرمی کا ڈیرا ہےلیکن ساحل پر لہریں عوام کا موڈ خوشگوار کرنے کو موجود ہیں،فروری میں اس سے قبل کراچی کا درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک نہیں پہنچا تھا ۔

اس بار محکمہ موسمیات کے مطابق 2 مارچ تک سمندری ہواوں کے رک جانے سے گرمی کا زور برقرار رہے گا، شمال مشرق کی جانب سے چلنے والی ہواوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بھی انتہائی کم ہے ۔

مزید خبریں :