پاکستان
28 فروری ، 2016

پی آئی اےجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا

پی آئی اےجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا

کراچی ......پی آئی اے کی ریلی میں فائرنگ سے ملازمین کی ہلاکت سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کی تحقیقات میں پیشرفت نہ ہونے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ نے ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا ہے ۔

پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو لکھے گئے خط میں واقع سے متعلق کمیٹی کی تحقیقات میں پیشرفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے نہ ہی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور نہ ہی شہداء کے لواحقین کو کسی بھی طرح کی معلومات فراہم کی جاسکیں ہیں۔

خط میں ڈی جی رینجرز سے گزارش کی گئی کہ وہ حالات کو معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں اور تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کریں۔

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی ریلی میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :